گلگت (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھا حکمران جنوری تک کا مہمان ہے،گلگت بلتستان کے عوام کی واضح اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دیا جو وفاقی حکومت، اس کی پالیسیز، سیاست کیلئے ایک قسم کا عدم اعتماد کا ریفرنڈم ہے، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی خواتین کے ووٹ کا تحفظ کرے گی،الیکشن کمشنر خود جا کر حکومت کے وزیروں کے پاؤں میں بیٹھتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام، دھرتی کو بیچ دیا ہے، آپ اپنے عہدے کو سنبھال سکے، نہ اس عہدے کی حیثیت کو سمجھ سکے ہیں اور نہ ہی گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے نہ صرف سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی کافی پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی دن سے آج تک ہمارے کارکنان اس شدید موسم میں بھی دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں اور اس نااہل، نالائق الیکشن کمشنر کو شرم آنی چاہیے جو ابھی تک دوبارہ گنتی کروارہے ہیں.انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر خود کہ رہے تھے کہ اس سلیکشن میں کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی اور اب جس پولنگ اسٹیشن سے پولنگ باکس چوری ہوا تھا وہاں دوبارہ گنتی کروانے پر مجبور ہیں
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...