اسلام آباد (این این آئی)و زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جائے،موسم سرما میں بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،بجلی پیدا کرنے کیلئے درآمدی ایندھن پر کم سے کم انحصار کیا جائے، مقامی وسائل کو استعمال کر کے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔وزارت توانائی نے وزیر اعظم کو موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد اور ایندھن کے تخمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موسم سرما میں بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر اعظم نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ بجلی پیدا کرنے کیلئے درآمدی ایندھن پر کم سے کم انحصار کیا جائے، اور مقامی وسائل کو استعمال کر کے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔ملاقات میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، معاونین خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...