اسلام آباد (این این آئی)اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکر سے اجازت لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور جاوید مرتضیٰ عباسی نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد میں ترامیم پیش کیں۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے کہا کہ جو انتخاب لڑ کر آتا اور گرفتار ہوتا ہے تو لوگ نمائندگی سے محروم ہو جاتے ہیں، یہ ترمیم بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے قیدیں کاٹی ہیں، انتظار میں ہوتے تھے کہ پارلیمنٹ بلائے گی، حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ شازیہ مری نے بھی خواجہ آصف کے مؤقف کی تائید کی جبکہ مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھی ترامیم کی تائید کی اور کہا کہ آپ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر رہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ صبح چار بجے سعد رفیق کو اٹھایا جاتا تھا اور اسلام آباد لایا جاتا تھا، مجھے بھی حلف کیلئے لایا گیا میں نے کہا کہ روزانہ نہیں آ سکتا، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیا جائے، یہ اختیار اسپیکر کے پاس ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی نے قواعد میں ترامیم کی منظوری دے دی، منظور کی گئی ترمیم کے مطابق رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکر سے لینا ضروری ہو گی اور قومی اسمبلی کے احاطے سے کسی رکن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنے کی ترمیم بھی منظور کی گئی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...