راولپنڈی (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کی چمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی ہے ،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کریگی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی،پاکستان کے نوجوانوں کی صحت کے لیے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔سینئر ہاکی چمپئن شپ کے سیمی فائنل کے دور ان خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامیاب ہاکی نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد کیا،خوشی ہے کہ پاکستان میں ہاکی دوبارہ کھیلی جارہی۔ انہںنے کہاکہ اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلی جانے والی ہے،پی ایچ ایف پی ایس ایل کی نوعیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے جارہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو کھیلوں میں مکمل مواقع دینے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو دوبارہ ملک میں بحال کرنا ہے،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کریگی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی
مقبول خبریں
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...