ماسکو(این این آئی)روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کی، دونوں نے بین الاقوامی سلامتی اور یوکرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پینٹاگون نے بتایا کہ “آسٹن اور شوئیگو نے یوکرین میں جنگ کے تناظر میں مواصلات کے ذرائع کو کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔”یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دونوں وزرائے دفاع کے درمیان یہ دوسری بات چیت ہے۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بات چیت کے دوران یوکرین سمیت بین الاقوامی سلامتی سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پینٹاگون نے یہ بھی کہا کہ آسٹن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب اولیکسی ریزنیکوف کے ساتھ ایک اور فون کال میں یوکرین کی طاقت بڑھانے اور اس کی دفاع کی صلاحیت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل حمایت پر زور دیا۔آسٹن نے روس کی طرف سے شروع فوجی آپریشن کا مقابلہ کرنے کیلئے یوکرین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے امریکہ کے عزم کی تجدید کی۔تنازع کے آغاز کے بعد سے شوئیگو اور آسٹن کے درمیان آخری بات چیت 13 مئی کو ہوئی تھی۔ 19 مئی کو روسی چیف آف سٹاف ویلری گیراسیموف اور ان کے امریکی ہم منصب مارک ملی کے درمیان فون پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات 24 فروری کو یوکرین میں روسی حملے کے آغاز کے بعد سے مسلسل خراب ہوتے رہے ہیں۔ انتخابی مداخلت، جاسوسی اور سفارت کاروں کی بے دخلی کے الزامات کے درمیان امریکہ روس تعلقات حالیہ برسوں میں اپنی نچلی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔روس یوکرین کے لیے بڑی امریکی فوجی اور مالی امداد پر تنقید کرتا آرہا ہے اور وہ الزام لگا رہا ہے کہ امریکہ تنازع کو طول دینا چاہتا ہے۔وسط نومبر میں انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس سے کچھ روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کی کوئی “ضرورت” نظر نہیں آتی۔دوسری طرف امریکی صدر نے دونوں کی ملاقات سے انکار نہیں کیا اور 6 اکتوبر کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے۔دریں اثنا یوکرین کے صدر دفتر کے ڈائریکٹر کے مشیر میخائیلو پولوڈیک نے جمعہ کو روس کے ویٹو کو واپس لینے اور روسی صدر پوتین کے جی 20 اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کردیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...