میلبرن ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اس وقت ورلڈ کپ ہے، پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے ۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ خواہش ہے کہ آج (اتوار ) پاکستان کے خلاف مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا، بطور کھلاڑی ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے اور یہ بولنگ ہمیں چیلنج کرسکتی ہے پر ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کیلئے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔روہت شرما نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نتیجے سے زیادہ کوشش پر فوکس کررہے ہیں، ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیوریٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیوریٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بروز اتوار میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...