اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گذشتہ رات سے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں احتجاج کیلئے کال اپنے کارکنان اورعوام کو باہر لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اورسوشل میڈیا پرکال دی گئی۔ عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوامی ریسپانس اعداد وشمارکی صورت حاضر ہے،کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب، احتجاج تو کب کا ختم ہوچکا؛ آپ کس کو کہہ رہے ہیں کہ احتجاج ختم کردو،آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، ایک چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام آپکی چوری میں آپکا ساتھ نہیں دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...