اسلام آباد(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر سر دار مسعود خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور اس کے سنگین نتائج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی حل تلاش کیے جائیں،پاکستان میں حالیہ سیلاب اور فلوریڈا میں سمندری طوفان اس بات کو ثابت کرتا ہے ،امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک جہاں انفراسٹرکچر بہتر اور مضبوط ہے یا کوئی دیگر ملک ہو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چیلنجز یکساں ہیں۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار معروف امریکی میڈیا ”پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے پروگرام ”یہ امریکہ اور دنیا ہے میں ڈینس ہولی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔سفیر پاکستان نے زور دیا کہ ممالک کو جزائر میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا ممکن نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ایک جزیرہ محفوظ رہے گا اور دوسرا نہیں، یہ اجتماعی خطرہ ہے۔موسمیاتی آفت اور حالیہ سیلاب کے باعث اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی فوری اور طویل مدتی ضروریات پر بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو بحالی اور تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعاون کی ضرورت ہے۔مسعود خان نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی تنظیم نو سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے قابل انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے وسائل دستیاب ہوں گے،پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک مثبت ایجنڈے پر گامزن ہیں اور پاک امریکہ تعلقات محض تذویراتی مقاصد تک محدود نہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور موسمیاتی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔سفیر پاکستان نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت، خاص طور پر ٹیک سیکٹر میں میسر مواقعوں سے امریکی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ ٹیک سیکٹر سے وابستہ نوجوان افرادی قوت میں اضافے سے ٹیک سیکٹر میں تیزی سے ترقی ہوگی۔سفیر پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جوہری صلاحیت دفاع اور توازن برقرار رکھنے کیلئے حاصل کی جاتی ہے۔مسعود خان کے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کااستعمال عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے اور جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...