کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، خواجہ سعد رفیق

0
374

اسلام آباد (این این آئی) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کی نااہلی یاگرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا کہ کسی کی نااہلی یاگرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران کی نااہلی پر افسوس ہے مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہی نے بنے۔سعد رفیق نے کہا کہ ہرغلط کام عمران نے خود کیا ،کرایا اوراس کا گند دوسروں پراچھالا، اقتدار کیلئے بنائے گئے بیانئے کے مکروہ کھیل کے بینیفشری عمران نیازی ہی تھے۔