مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح حق خودارادیت کے جذبے سے سر شار ہے، قمر زمان کائرہ

0
266

اسلام آباد(این این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان نے کہا ہے کہ 75 سال قبل کشمیری عوام نے لازوال قربانیوں کی بدولت آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھی،کشمیروں نے ثابت کیا وہ ہر قیمت پر بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح حق خودارادیت کے جذبے سے سر شار ہے، بھارتی ریاستی دہشت گری کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 05 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بھارت نے لاکھوں غیرریاستی باشندوں کو غیرقانونی طریقے سے کشمیر کے ڈومیسائل اشو کیے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیروں کے حقوق کی آواز پر زور انداز سے بلند کی ہے، پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا،