فلو ریڈا(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ٹیک سیکٹر ملک کے روشن مستقبل کی کنجی ہے،پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں گذشتہ چند ماہ میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے اور اس میں مزیدصلاحیت موجود ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں اورلینڈو فلوریڈا میں نئے تعینات ہونے والے اعزازی قونصل عدنان اسد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسعود خان نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار اور کاروباری افراد پاکستان میں ٹیک اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس سے جہاں ٹیک سیکٹر کا روشن مستقبل ظاہر ہوتا ہے وہاں یہ امر پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے ٹیک سیکٹر نے دنیا کی معروف سرمایہ کار کمپنیوں بشمول گلوبل ٹائیگر اور بے ایریا کے سرمایہ کار کی توجہ حاصل کی ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال میں پر عبور رکھنے والی پاکستان کی نوجوان آبادی کی صلاحیت کے پیش نظر اس سیکٹر کی صلاحیت کو بھانپ لیا ہے۔ سفیر پاکستان نے نئے تعینات ہونے والے اعزازی قونصل کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری روابط کو مزید بہتر کرنے کیلئے عوامی سطح پر تبادلہ جات کو فروغ دیں۔سفیر پاکستان نے اس موقع پر ملکی ترقی میں پاک امریکن کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا۔امریکہ اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار و اعزازی قونصل عدنان اسد نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان روابط کی بہتری کے لیے اپنے نیٹ ورکس کو بروئے کار لائیں گئے۔
مقبول خبریں
حق اورسچ کی آواز اْٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے’...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے والیصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا...
صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں’ یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ...
یف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔وفاقی...
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور(این این آئی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر...
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا...