کراچی (این این آئی)جیو فلمز کی پیشکش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کا شاہکار دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 10 دن میں ریکارڈ توڑ کمائی کرکے ایک اور تاریخ رقم کردی۔فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی آمدنی کے حوالے سے ایک پوسٹر شیئر کیا اور فلم کی نمائش کے بعد شائقین کے زبردست ردعمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔بلال لاشاری کیمطابق فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 10 دن میں100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے پاکستان سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ یہی نہیں فلم کی اسٹار کاسٹ کی جاندار اداکاری، بہترین شارٹس، شاندار سنیمیٹوگرافی اور پنجابی کلچر کی عکاسی کرتے مختلف ڈریسز سمیت باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کی بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے برطانیہ، بھارت اور عرب امارات سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...