واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کینیا سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اورکینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، ان کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں،امریکا صحافیوں کو بلا خوف کام کرنے کے حق میں اور آزادی صحافت کا حامی ہے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں،حق آزادی رائے دبانے والی حکومتوں کے خلاف ایکشن بھی لیے گئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی اور پاکستانی سیاسی نظام اورعدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سے ہٹنے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے جب کہ عمران خان نے اس حوالے سے متعدد بار سائفر میں دھمکی دیے جانے کا بھی دعوی کیا۔
مقبول خبریں
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا...
ہانگ کانگ سْپر سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ہانگ کانگ (این این آئی)ہانگ کانگ سْپر سکسز میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا...
سپین میں خوفناک سیلاب ، مرنے والوں کی تعداد 205 ہو گئی
میڈرڈ(این این آئی)سپین میں خوفناک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 205 ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق لاپتہ افراد کی بڑی تعداد...
چھ کروڑ پچاس لاکھ امریکیوں نے حق رائے استعمال کر لیا
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں 65 ملین سے زیادہ ووٹرز نے اگلے منگل کو صدارتی الیکشن کی تاریخ سے پہلے امریکی انتخابات میں ابتدائی...
امریکہ کیساتھ براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر کھڑے ہیں، روس
ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ترک اخبار حریت میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور روس...