اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ بارکے صدر احسن بھون نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے استعفے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا اعظم نذیر کے استعفے کیوجہ بنا۔ایک بیان میں احسن بھون نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے اور انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی میں حکومتی مینڈیٹ کو فوقیت دی کیونکہ وہ کہتے تھے کہ حکومت کو دھوکا نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کے استعفے سے متعلق سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا ان کے استعفے کی وجہ بنا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ۔صدر مملکت کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیرقانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا...
ہانگ کانگ سْپر سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ہانگ کانگ (این این آئی)ہانگ کانگ سْپر سکسز میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا...
سپین میں خوفناک سیلاب ، مرنے والوں کی تعداد 205 ہو گئی
میڈرڈ(این این آئی)سپین میں خوفناک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 205 ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق لاپتہ افراد کی بڑی تعداد...
چھ کروڑ پچاس لاکھ امریکیوں نے حق رائے استعمال کر لیا
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں 65 ملین سے زیادہ ووٹرز نے اگلے منگل کو صدارتی الیکشن کی تاریخ سے پہلے امریکی انتخابات میں ابتدائی...
امریکہ کیساتھ براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر کھڑے ہیں، روس
ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ترک اخبار حریت میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور روس...