واشنگٹن (این این آئی )ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی)نے گوگل کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر این سی نے گوگل پر الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعت کی ای میلز کو مبینہ طور پر صارفین کے اسپام فولڈرز میں بھیج رہا ہے۔امریکی سیاسی کمیٹی آر این سی نے گوگل پر امتیازی سلوک اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی وابستگی اور نظریات کے باعث کمیٹی کی ای میلز کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔آر این سی کا کہنا ہے کہ جی میل آر این سی گروپ کی ای میلز کو غیر منصفانہ طور پر صارفین کے اسپام فولڈرز میں بھیج کر کمیٹی کے خلاف “امتیازی سلوک” کر رہا ہے جس کے باعث فنڈ ریزنگ اور ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں پر اثر پڑتا ہے۔آر این سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں تمام ای میلز صارفین کو ان کے ان باکس میں موصول ہو رہی تھیں لیکن انتخابات کے قریب آتے ہی تمام ای میلز اسپام فولڈرز میں جا رہی ہیں۔دوسری جانب گوگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ای میلز کو فلٹر نہیں کرتے بلکہ جی میلز کا اسپام فلٹر صارفین کی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ ری پبلکن نیشنل کمیٹی طویل عرصے سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند خیالات کے خلاف امتیازی سلوک اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...