پرتھ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی میں مین مینجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے، بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کیلئے بہتر ہو۔بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے، بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں۔ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جِتا کر دوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ نام لیے جانے سے اعتماد ملتا ہے، کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...