ریاض (این این آئی )سعودی عرب جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 میں شرکت کرے گا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس بات کا اعلان جاپان میں منعقدہ بین الاقوامی منصوبہ بندی کے اجلاس(آئی پی ایم)کے موقع پرکیا گیا ہے۔اوساکا میں ہونے والی یہ نمائش سعودی عرب کو اپنی ثقافت اور کلچر کو اجاگرکرنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گی۔دبئی ایکسپو 2020 میں مملکت کے پویلین نے جس طرح کامیابی حاصل کی تھی اوربہترین پویلین کے زمرے میں ایوارڈ جیتا تھا،اسی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سعودی عرب دنیا کو اپنی ثقافت، ورثے اور جدت طرازی سے متعارف کرائے گا۔اوساکا میں یہ عالمی نمائش توقع ہے کہ 13 اپریل سے 13 اکتوبر2025 تک جاری رہے گی۔اس کا لوگوہماری زندگیوں کے لیے مستقبل کے معاشرے کو ڈیزائن کرنا ہے۔ جاپان میں عالمی نمائش میں سعودی عرب کی شرکت عالمی تعاون کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور یہ شرکت بین الاقوامی تعاون کے اہم مواقع اور سب کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیرمیں عالمی تجربات سے استفادہ کرنے کے لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہوگی۔سعودی عرب نے گذشتہ ماہ ستمبرمیں الریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر اپنی جامع درخواست جمع کرائی تھی۔ ورلڈ ایکسپو 2030 کے میزبان ملک کا انتخاب بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای)کے رکن ممالک نومبر 2023 میں جنرل اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...