اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت عمران خان کی آئی ایس آئی اور فوج کو دی گئی دھمکیوں کا جشن منارہا ہے،سیاست میں مذاکرات کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے،مذاکرات سیاست دانوں کیساتھ ہو سکتے ہیں فارن فنڈڈ فتنے کیساتھ نہیں ،لاشیں بکھیرنے اور خونی مارچ کی بات کرنے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے،گالی،دھمکی دھونس سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے ،ایک شخص نے چار سالوں میں ملک کو معاشی طورپر دیوالیہ کر نے کی پوری کوشش کی ، ہم مہنگائی کم کر نے کی پوری کوشش کررہے ہیں ،عمران خان اپنی کارکردگی پر ایک جملہ ہی بول کے دکھا دیں،بتائیں کوئی ایک عوامی فلاح کا منصوبہ لگا یا ہو۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ سیلاب کے بعد بحالی کا عمل جا ری ہے،اتحادی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا نے سیلاب متعلق آگاہی مہم بغیر کسی معاوضے کے چلائی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیے۔ انہوںنے کہاکہ4سال التوا کا شکار منصوبے دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں،ایک شخص نے 4 سالوں میں ملک کو معاشی طورپر دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی،مہنگائی کو کم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اس نالائق شخص کو ایک خوشحال پاکستان دیاتھا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے آج تک اپنی 4سالہ کارکردگی پر بات نہیں کی،عمران خان اپنی کارکردگی پر ایک جملہ ہی بول کے دکھا دیں،عمران خان بتا دیں کہ انہوں نے کوئی ایک عوامی فلاح کا منصوبہ لگا یا ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنا یا،موٹرویز بنائیں اور معیشت بہتر کی،عمران خان کے دماغ سے نوازشریف کا خوف نہیں گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خا ن کہتا ہے کہ میں سیلاب میں ڈوبے ملک کو مزید ڈوباؤں گا،ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہوئے نقصان کے ازالے میں 10سال لگ سکتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ میں اسلام آبادپر چڑھائی کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت عمران خان کی آئی ایس آئی اور فوج کو دی گئی دھمکیوں کا جشن منارہا ہے،عمران خان کا سازشی بیانیہ انہی کی آڈیو لیک سے فلاپ ہوگیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان شہبازشریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دے۔ انہوںنے کہاکہ سیاست میں مذاکرات کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے،لیکن مذاکرات سیاست دانوں کیساتھ ہو سکتے ہیں فارن فنڈڈ فتنے کیساتھ نہیں ،گالی،دھمکی دھونس سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے،سڑکوں پر مذاکرات نہیں ہونگے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کیا ملکی مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں؟لاشیں بکھیرنے اور خونی مارچ کی بات کرنے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے زکوٰة کا پیسہ اپنے سیا سی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 25مئی کو مسلح لوگ پکڑے گئے تھے،عمران خان نے جو کرنا ہے کر لیں اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کوئی نا خوشگوار واقعہ ہوا تو اسکا ذمہ دار عمران خان اور پنجاب حکومت ہو گی،اگر ہر ادارہ اپنی آئینی حقوق میں رہ کر کام کرے تو ملک ترقی کریگا
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...