دبئی(این این آئی )عرب رہنماوں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان نے کوریا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس سلسے میں عالمی رہنماوں نے ٹویٹس کیے ہیں یا جنوبی کورین حکومت کو ارسال کیے گئے برقیوں میں تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔جنوبی کوریا میں ہالو وین تقریبات میں ایک خوفناک بھگدڑ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک جبکہ بہت سے زخمی ہو گئے تھے۔ان ہلاک ہونیوالے افراد میں کورین شہریوں کے علاوہ چین، امریکہ ، روس ، ایران ، آسٹریلیا ، ویتنام ، ازبکستان ، قزاقستان، آسٹریا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، فرانس اور ناروے کے باشندے بھی شامل ہیں۔سیول میں سعودی سفیر نے اس سانحے پر تعزیتی سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے ٹویٹ میں سعودی سفیر نے کہا ‘ کورین حکومت اور کوریا کے دوست عوام کو اس افسوسناک موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔’اسی سلسلے میں سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک تعزیتی بیان جاری کیا ، جس میں جنوبی کوریا کے ساتھ اس غمزدگی کے موقع پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی ایک برقیہ میں جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دبئی کے حکمران نے بھی جنوبی کوریا کے صدر کو ایسا ہی ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ جس میں اس افسوسناک واقعے پر اظہار ہمدردی کیا گیا ہے۔چین کے صدر شی نے بھی کوریا میں پیش آنے والے اس تکلیف دہ واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے، کورین میڈیا کے مطابق چینی صدر نے کہا ہے ‘ میں یہ خبر سن کر صدمے میں ہوں، میں چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے اس پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اس سے قبل جاپانی وزیر اعظم فومیو کی شی دا اپنے تویت کے ذریعے گہر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مین اس افسوسناک واقعے پر بہت غمزدہ ہوں ، جس میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں اور کئی نوجوان بھی ہم سے جدا ہو گئے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...