اسلام آباد(این این آئی)پی ایچ اے فاونڈیشن ملازمین نے احتجاج چوتھے روز بھی جار ی رکھتے ہوئے کہاہے کہ افسران بالا کو غریب ملازمین کا حق نہیں کھانے دیا جائیگا۔ رہا ۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ سابق پالیسی کے تحت بنیادی اسکیل نمبر 01-10 تک کو ای ٹائپ فلیٹس سیکٹر جی الیون تھری ، وفاقی کالونی لاہور اور بنیادی اسکیل نمبر 11تا 16 کو ڈی ٹائپ فلیٹس سیکٹر جی ٹین ٹو، سیکٹر آئی الیون ، سیکٹر آئی بارہ اور وفاقی کالونی لاہور میں دئیے جائیں۔ ملازمین کے مطابق 35 ویں بورڈ میں فیصلہ ہوا تھا لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہو پایا جس کی بنیادی وجہ راجہ عبدالمنعم صابر اور فتح علی خان ہیں جو کہ وزارت مکانات و تعمیرات اور ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کو نوازنا چاہتے ہیں تا کہ ا ن کے موجودہ عہدے برقرار رہیں کیونکہ راجہ عبدالمنعم صابر پہلے ہی سات عہدوں پر براجمان ہے اور اس کو ڈاکٹر شائستہ نزہت کی پشت پناہی حاصل ہے جو کہ وفاقی وزیر کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ ملازمین نے مطالبات کے من و عن تسلیم کئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ افسران بالا کو غریب ملازمین کا حق نہیں کھانے دیا جائے گا، اس احتجاج سے دفتر کے امور ٹھپ ہو گئے لیکن افسران بالا کہ سر پہ جوں نہیں رینگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...