عوام کا جذبہ دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے، اسد عمر

0
722

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ عوام کا جذبہ اور تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ پچھلے تین دن میں خیبر پختون خواہ اور پنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویڑن کے لانگ مارچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ الحمد اللہ عوام کا جذبہ اور تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے