اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروںاور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروںاور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شورٹ کٹ مارچ میں نا لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے ”موجودہ سیاسی بحران”کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔شیری رحمان نے کہاکہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی، تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے، یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بنائو۔شیری رحمان نے کہاکہ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائیں گے۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...