اسلام آباد(این این آئی) پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے تحریکانصاف کے لانگ مارچ پر کہاہے کہ لانگ مارچ ہو شارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا ،عمران خان کا مقصد نہ انتخاب ہے نہ انقلاب وہ مرضی کے آرمی چیف کیلئے بے تاب ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ جس نے انہیں گود میں لیا پالا پوسا جتوایا اقتدار دیا چار سال چلایااسی کو آج عمران خان آنکھیں دکھارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی عادت ہے جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس کو تم پارٹنر کہتے رہیان کے ڈکٹیشن پر حکومت چلاتے رہے آج اسی کو چوکیدار کے طعنے دے کر تضحیک اور تذلیل کررہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ تم کل کے پسندیدہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے بھارت کا ہیرو بن گئے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ تین نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگا کر آئین سے بغاوت کی جن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تم ملک میں مارشل لاء چاہتے ہو کیونکہ تم مشرف کے پیداوار ہو ۔ انہوںنے کہاکہ تم نے مشرف مارشل لاء کی حمایت کی تھی اور ریفرنڈم میں ان کے پولنگ ایجنٹ تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سن لو پی ڈی ایم آئین اور جمہوریت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گا، آپ کو تکلیف نیوٹریلٹی سے ہے اور نیوٹریلٹی کی سیٹی بج چکی ہے اور بجتی رہے گی یہ آئینی سیٹی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...