اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار چاہتا ہے تاہم ہم اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے اور نہ ملکی اداروں کی، اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ 1947سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے، ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...