اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی رول اوور کریگا، اس کے علاوہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے، چین 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کریگا۔اسحاق ڈار نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر اور مخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...