لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی مگر ظلم کی بجلی گرتی رہی تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گی،میری اور بیوی کی ویڈیو بیٹی کو بھیجی گئی جو افسوسناک عمل ہے میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں، ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے ایسے لوگوںکو سامنے لایا جائے جو نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں 90شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا ملک بہت دور جا چکا ہے ،مجھے شرم آتی ہے مائوں بہنوں بیٹوں سے جو عزت سے میری بات سنتی ہوں گی،رات کو میری بیوی نے لاہور میں مجھے کال کی تو اس کی ہچکیاں اور چیخ و پکار سنی، مجھے تین سٹنٹ لگے ہوئے ہیں ،میری بیٹی جو امریکہ سے مجھ پر تشدد کی وجہ سے آئی ہے،میری بیٹی کو ایک بغیر نمبر کے ویڈیو بھیجی ہے جس پر میری بیٹی روتی رہی، میری اور میری بیوی کی ویڈیو میری بیٹی کو بھیجی گئی ہے جس پر افسردہ ہوں۔ اس موقع پر اعظم سواتی آبدیدہ ہوگئے اور رونے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی آپ بلوچ ہو میری عزت کروائو،میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔میری بیوی ، بہو تین پوتیاں ملک سے جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے لوگوں میں نے کبھی حرام نہیں کھایا ،ملین ڈالر سے غریبوں مسکینوں یتیموں کا آسرا کیا،سب کچھ ملک کو دیا میرا کیا قصور ہے ۔آج اپنے آپ سے سوال کررہا ہوں یہ وہ ملک پاکستان ہے جس میں خاوند و بیوی کا تقدس پامال ہوتاہے۔مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی ۔اگر غیر غلط کام نہیں کیا تو بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لی ،میرا قصور یہ ہے کہ سولہ ارب روپے کی کرپشن پر سوال کیا ۔اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...