پاک فوج سے متعلق بیانات ،نوازشریف کی شہبازشریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت

0
194

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔