اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس میں کینیا سے اہم معلومات طلب کرلیں ہیں۔پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کینیا پولیس کو لکھے گئے خط میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ، واقعہ کے وقت ٹریننگ کیمپ میں موجود انسٹرکٹرز، ٹرینرز کے نام، قومیت اور رابطے کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے وقار احمد ان کے اہلیہ اور خرم احمد کی کالز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے کینیا کو لکھے گئے خط میں فائرنگ میں ملوث پولیس افسران کے نام، ان کی کال ڈیٹا، ابتدائی بیانات بھی مانگے گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں فائرنگ کی جگہ کی ”جیو فینسنگ” رپورٹ اور عینی شاہدین کی کالز تفصیلات کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی تفتیشی ٹیم کینیا میں صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئی۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر شواہد کا جائزہ لیا، کینیا پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔کینیاحکومت کا نامزد کردہ فوجی آفیسر بھی ملاقاتوں میں موجود تھا۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کیلئے گئے پاکستانی حکام نے دونوں بھائیوں کی ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈمپ سمیت جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لیا۔شوٹنگ رینج ایموڈمپ کراچی کے رہنے والے دو بھائیوں وقاراحمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...