ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں دولت، کیریئر اور رشتوں کو لے کر تنائو کا شکار رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی ‘تنائو’ کے نام سے ویب سیریز 11 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جو سنسنی خیز اسرائیلی فلم کا آفیشل ری میک ہے۔ارباز خان نے فلم دبنگ کے ذریعے 2010ء میں بطور پروڈیوسر کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے حال ہی میں اپنی اگلی فلم پٹنہ شکلا کا اعلان کیا ہے۔ارباز خان آج کل اسی نوعیت دیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کے تنائو سے بھرپور لمحات کا تذکرہ کیا۔اداکار نے تسلیم کیا کہ ایک وقت تھا وہ پیسے، کیریئر، رشتوں اور صحت کو لے کر بہت ہی زیادہ تنائو کا شکار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تنائو سے بھرے لمحات سے لڑتے رہتے ہیں، کسی کی بھی زندگی میں ایسا وقت نہیں ہوتا کہ وہ تنائو کا شکار نہ ہو۔ارباز خان نے مزید کہا کہ تنائو کام کا ہوتا ہے، پیسے کا، رشتوں کا اور صحت سے متعلق ہوتا ہے، یہ پوری زندگی ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت ہوتا ہے کہ ہم اس سب کو توازن میں لے آتے ہیں، یہی عمل تنائو کو کنٹرول کیلئے کار آمد ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں نے اوائل عمری میں ہی زندگی کو توازن میں رکھنا سیکھ لیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب میں بہت سی چیزوں کے باعث تنائو میں مبتلا ہوا تھا۔ارباز خان کا کہنا تھا کہ نوجوانی کے سالوں میں آپ کیریئر کے بارے میں سوچتے ہیں تو تنائو آتا ہے لیکن پھر آپ چیزوں کو بہترین انداز میں دیکھتے ہیں، پھر زندگی میں ایک مرحلے پر انہیں قبول کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔اداکار نے 1998 میں ملائیکا اروڑا سے شادی کی، 18 سال کے خوشگوار تعلق کے بعد ان کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...