وفاقی وزیر شیری رحمن کی سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی گفتگو

0
324

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن سے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے کلائمیٹ جسٹس کو کاپ 27 سمٹ کے ایجنڈا پر لانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔