اسرائیل کا شام میں ایرانی اسلحہ لے جانیوالے ٹرک قافلے پرحملہ، 10ہلاک

0
274

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے ایرانی اسلحے کے قافلے کو عراقی سرحد عبور کرنے کے بعد نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی کاررائی میں ایرانیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ نامعلوم طیاروں نے نصف شب دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں سرحد کو نشانہ بنایا۔اس علاقے کے قریب ملیشیا کی ایک فوجی جگہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں بھاری جانی نقصان ہوا، اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے وابستہ ملیشیا سے تھا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق زخمیوں کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اسرائیلی حملہ کے نتیجے میں بھاری مادی نقصان کے علاوہ ٹرک اور ایندھن کے ٹینک بھی تباہ ہو گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ حملہ امریکی فوج یا اتحاد کا حملہ نہیں تھا۔دوسری طرف آبزرویٹری نہ ہی عراقی سرحدی محافظوں کا کوئی اہلکار فوری طور پر حملے کی نوعیت یا اس کے ذمہ دار فریق کا تعین کرنے میں کامیاب ہوسکا ۔عراقی سرحدی محافظ کے ایک اہلکار کے مطابق شام میں ہونے والے حملے میں ایران سے ایندھن کے ٹینکوں سے سے لدے ٹرکوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جو عراق سے گزر کر لبنان جا رہا تھا۔انہوں نے وضاحت کی کہ 22 ٹینکر ٹرک عراق سے گزرے اور دس ٹرک شام کی سرزمین سے گزرنے کے بعد حملے میں نشانہ بنائے گئے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چار ٹرک “مکمل طور پر جل گئے”، لیکن فوری طور پر کسی زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔ایران کے وفادار مسلح گروہ شام اور عراق کے درمیان سرحدی علاقے میں نمایاں فوجی اثر و رسوخ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شامی گورنری دیر الزور میں دریائے فرات کے مغربی کنارے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ایران شام کے تنازع میں اسد حکومت کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے۔