واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ ماسک پہننے کی ہدایت دینا کوئی سیاسی بیان نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے امریکا کے نو منتخب صدر بننے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا۔جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ماسک پہننے کی ہدایت دینا کوئی سیاسی بیان نہیں ہے بلکہ یہ ہر محبت وطن کا فرض ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ہم اپنے ملک کو عالمی وبا سے محفوظ رکھ سکیں گے۔اس سے قبل ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے شٹ ڈاون کا سامنا ہے، انہیں کورونا ویکسین کی مقدار کے بارے میں بتایا ہی نہیں جارہا۔انہوں نے کہا تھا کہ قانون کے تحت جو بظاہر جیتے اسے حکومتی ڈیٹا تک رسائی ملنی چاہیے، ٹرمپ انتظامیہ کا ہار نہ ماننا کورونا کے خلاف اقدام کو تاخیر کا شکار بناسکتا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...