واشنگٹن (این این آئی)ایک سینئر امریکی عہدے دار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے زیر اہتمام ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے جی 20 سمٹ کا 15 واں اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں کرونا بحران کی روشنی میں منعقد ہو گا۔کانفرنس میں عالمی قائدین عالمی مالیاتی، معاشرتی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کے لیے دو دن ملاقات کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ورچوئل سمٹ کے افتتاحی خطاب کریں گے۔سربراہی اجلاس کا کام جو عام طور پر عالمی رہ نماں کے مابین دوطرفہ مکالمے کا موقع ہوتا ہے اس سال انتہائی اہم عالمی امور پر انٹرنیٹ کے ذریعے مختصر سیشنز تک محدود رہے گا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...