برسلز(این این آئی)افغان ڈونر کانفرنس 24 اور 23 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین نے بتایا کہ افغانستان میں ترقی اور جمہوریت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔یورپی یونین نے کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے 20 سال تک امن کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ افغانستان میں امن بہت پیچیدہ اور مشکل ہے۔ افغانستان میں پچھلے پانچ سالوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے مسئلے کا حل ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ کابل بہت حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان کے پاس افغانستان کے بیشتر مسائل کا حل ہے۔یورپی یونین نے کہا کہ دوحہ معاہدہ کے باوجود تشدد ہورہا ہے۔ وہاں سے اس وقت نکل جانا ہمارے مفاد میں نہیں۔ افغانستان کی مالی امداد خواتین کی صورتحال بہتر بنانے سے مشروط ہے۔ یورپی یونین کا کہنا تھا کہ خواتین کو ترقی کے عمل سے دور رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...