اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں محسن داوڑ نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس کی تعداد اور کہاں واقع ہیں ؟اس سوال کا جواب نہیں آتا ،سپریم کورٹ وزارت قانون کو جواب نہیں دیتی تو پھر کون جواب دیگا،سپریم کورٹ اپنے آپ کو شائد پورے نظام سے بالا سمجھتی ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون مہناز اکبر عزیز نے کہاہے کہ میں کوشش کروں گی کہ آئندہ اجلاس تک اس سوال کا جواب حاصل کیا جا سکے جس پر قادر خان مندوخیل نے کہا کہ چار سال سے یہ سوال سن کر کان پک گئے ہیں کیا اس ہائوس کو کوئی جوابدہ نہیں ہے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا محسن داوڑ نے قومی اسمبلی میں کہا کہ ماڈل کورٹس کی تعداد اور کہاں واقع ہیں اس سوال کا جواب نہیں آتا حالانکہ اس ایوان میں بڑی بحث ہوئی،سپریم کورٹ وزارت قانون کو جواب نہیں دیتی تو پھر کون جواب دیگا،سپریم کورٹ اپنے آپ کو شائد پورے نظام سے بالا سمجھتی ہے ،سپریم کورٹ سپیشل کورٹس کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیتا۔مہناز اکبر عزیز پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون نے جواب دیا کہ میں کوشش کروں گی کہ آئندہ اجلاس تک اس سوال کا جواب حاصل کیا جا سکے ۔ممبر قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا کہ چار سال سے یہ سوال سن کر کان پک گئے ہیں ،سپریم کورٹ اس کا جواب نہیں دے رہی ہے ،آج تو منسٹری نے ہاتھ ہی کھڑے کر دئیے ہیں کہ سپریم کورٹ نے یہ عدالتیں بنائیں ہمارا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں کیا اس ہائوس کو کوئی جوابدہ نہیں ہے ۔قادر مندوخیل نے کہا کہ آپ میرے ذمہ لگائیں میں ایک ہفتے میں سپریم کورٹ سے جواب لے لوں گا۔سپیکر راجا پرویز اشرف نے معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس میں اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے کہا کہ اگر موٹروے دیکھتے ہیں تو روڈز کی حالت بہت خراب ہے ،جو ٹال ٹیکس لیا جاتا ہے ،کیا روڈز پر خرچ بھی کیا جاتا ہے اب تو موٹروے پر بھی کھڈے بن گئے ہیں ،صوابی انٹرچینج کیساتھ ریسٹ ایریاز چار سال سے بند ہیں ،کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر علی نے کہا کہ جو کلیکشن ہوتی ہے اس سے بحالی کا کام ہوتا ہے ،اگر شکایت کسی خاص سے متعلق ہے تو تفصیل فراہم کی جاسکتی ہے ،صوابی انٹرچینج پر ریسٹ ایریاز کے لینڈ ایشوز ہیں جس کی وجہ سے بند ہے اس پر نور عالم خان نے کہا کہ وہاں پر لینڈ ایشو نہیں ہے ،چار سال سے بند ہے کھولنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے یہ میرا سوال تھا اس پر شاہدہ اختر علی نے کہا کہ مکمل تفصیل لیکر ایوان کو فراہم کردینگے ۔نور عالم خان نے کہا کہ وہاں پر لینڈ ایشو نہیں ہے ،چار سال سے بند ہے کھولنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے یہ میرا سوال تھا اس پر شاہدہ اختر علی نے کہا کہ مکمل تفصیل لیکر ایوان کو فراہم کردینگے ۔قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوال میں رکن اسمبلی نصیبہ چنا کا سوال کیا کہ ریٹائر واپڈا ملازمین کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے،وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے جواب دیا کہ بجلی بلوں کا معاملہ پی اے سی میں بھی اٹھ چکاہے،فری یونٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے اس پر ملازمین کا سخت ردعمل پہلے بھی آچکا ہے ۔وفاقی وزیر توانائی نے سوال کہا کہ کیا ملازمین کو معاہدے کے مطابق جو مراعات دی جا رہی ہیں کیا انہیں واپس لیا جائے؟ملازمین کی بیوہ کو بھی یہ مراعات حاصل ہوتی ہیں،افسروں کی مراعات پر نظر ثانی کر رہے ہیں،گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی مراعات کو ختم کرنے کیلئے سپورٹ درکار ہے جبکہ سیلاب زدہ فیڈرز کا معاملہ حل کر دیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں آسیہ عظیم نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تخت راستے کھلوائے ہیں حکومت نہ جانے کیوں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اس کے بعد آسیہ عظیم نے کورم کی نشاندہی کردی ایوان میں کورم نامکمل نکلا تو سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...