اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق مارچ کرنے والے سینیٹرز نے اعظم سواتی کو انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق نعرے لگائے۔ پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلی عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ریاست تین ستونوں پر قائم ہے۔ ریاست کام کرتی ہے ایک ضابطے کے تحت، جسے آئین پاکستان کہا جاتا ہے۔ اگر آئین پاکستان کے تحت اداے نہ چلیں تو وہ ریاست نہیں چل سکتی۔ آج اس ریاست کا چہرہ شفیق ماں کا چہرہ نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اس پارلیمان کے سینئر رکن ہیں، ان کے گھر میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، ان کو کسٹوڈین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر اپنا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں، امید ہے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا۔ سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان معاملے پر بھی امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔ مصطفی نواز کھو کھر نے ایک مثال قائم کی، باقی ارکان سے بھی کہتا ہوں اپنا کردار نبھائیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم رہے گی، کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ جو بند کمروں میں بات کرتے ہیں، وہ اپنا خون سڑک پر نہیں دیتے۔ یہ بھونڈا مذاق قانون کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا بھی اعلان کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...