اسلام آباد (این این آئی) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے، میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم قابل تعریف ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر شو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلیٰ فوجی حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایفـ17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاکہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف سٹالز کا دورہ اور کئی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعلق حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حاضرین فخر پاکستان جے ایفـ17 تھنڈر طیارے کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش دکھائی دیئے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایفـ17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بحرین کی فضاؤں میں پاکستانی طیارے کی گھن گرج کے ساتھ ساتھ ہجوم کا جوش و خروش قابلِ دید رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف۔17 طیارے کی لینڈنگ کے بعد حاضرین کا پرجوش انداز میں تالیوں سے اسکا استقبال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر شو میں جے ایفـ17 تھنڈر طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے لیئے اپنی جدید صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بحرین انٹرنیشنل ائیر شو نے ممکنہ خریداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لڑاکا طیارے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو جانچنے کاایک بہترین موقع فراہم کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...