اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی مبینہ ویڈیو لیکس خصوصی کمیٹی کو بتایا ہے کہ ویڈیو دو تین ویڈیوز ملا کر بنائی گئی ہے ، ویڈیو خفیہ کیمرے سے نہیں بنائی گئی ،وٹس ایپ کو ایف آئی اے مانیٹر نہیں کر سکتی ،کمیٹی ہدایات کے مطابق مزید تحقیق کی جائے گی جبکہ مولانا غفور حیدری نے کہاہے کہ اعظم سواتی اجلاس میں نہیں آئے،گواہ چست مدعی سست والی بات ہے،اگر پی ٹی آئی اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تو کیسے اس کمیٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرے گی،جن جن اداروں کی ضروت پڑے گی ان سے مدد لی جائیگی۔ جمعہ کو کنوینئرمولانا عبدلاغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹر اعظم سواتی مبینہ ویڈیو لیکس خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹرز دلاور خان، سلیم ماونڈی والا،ہدایت اللہ خان اور مشتاق احمد شریک ہوئے ۔ مولانا غفورحیدری نے کہاکہ گزشتہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا تھا،ہم نے اعظم سواتی سے درخواست کی تھی وہ خود آئیں اور اپنا موقف پیش کریں،اب کو مدعو کرنے چار رکنی وفد بھی بھیجا گیا تھا لیکن اعظم سواتی تشریف نہیں لائے۔مولانا عبدلاغفور حیدری نے کہاکہ ہم ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔انہوںنے کہاکہ سنا ہے کہ انہوں نے کمیٹی میں پیش نہ ہونے اور بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل سیکرٹری وزارت داخلہ مومن آغا نے کہاکہ جیسے ہی یہ ویڈیو آئی وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کو خط لکھا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ پانچ نومبر کو ہی اس پر کام کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے بتایا کہ میڈیا رپورٹس پر واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پانچ تاریخ کو وزرات داخلہ سے ہمیں خط موصول ہوا، سائبر کرائم کو ہدایات دی ،اس پر تحقیقات کی جائیں ،ہماری سائبر کرائم برانچ نے ویب سے یہ ویڈیو لی ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ یہ ویڈیو دو تین ویڈیو کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ڈی جی نے کہاکہ رپورٹ میں بتایا گیا یہ ویڈیو جعلی ہے۔سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیاکہ اس کی فورنزک میں کتنا وقت لگا۔حکام سائبر کرائم نے کہاکہ اس رپورٹ میں دو سے تین گھنٹے لگے،کرائمنری رپورٹ میں دو سے تین دن لگتے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ یہ ویڈیو خفیہ کیمرہ سے نہیں بنائی ہوئی۔رکن کمیٹی فیصل سبز واری نے کہاکہ عظم سواتی کو دوبارہ مدعو کیا جائے،اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو وہ سپریم کورٹ سے مدد لے سکتے ہیں کیونکہ وٹس ایپ پر ان نائون نمبر نہیں ہوتے نمبر واضح ہوتے ہیں۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو ویڈیو میرے پاس ہے میں اسے چیف جسٹس کو دیکھائونگا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی شخصیات،ججز اور دیگر ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...