اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید بائیس اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،سب سے زیادہ پیاز کی قیمت اوسطا اڑتیس روپے اضافے سے ایک سو اکاسی روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی اوسطا فی کلو قیمت چار روپے اضافے سے تہتر روپے تک پہنچ گئی، چائے، چینی، چکن، جلانے کی لکڑی، چاول، دودھ، صابن، تیل سرسوں، بریڈ بھی مہنگے ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں چودہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی ہوئی، نئی اوسطاًقیمت دوسو اٹھ روپے ہوگئی،دال چنا، مسور، ماش، مونگ، گڑ، گھی، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں اعشاریہ چوہترفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں انتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...