اسلام آباد (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگے داموں ڈالر فروخت کرنے والے بنکوں کے خلاف رواں ماہ کے آخر تک تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی،، مرحلہ وار انکوائری مکمل کرکے ملوث بنکوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک نے بتایا کہ ایکسپورٹرز اب بہتر ریٹ پر جس بینک سے ملے وہاں سے ڈالر لے سکتے ہیں، بینک تین روز میں ایکسپورٹر کو ڈالر دینے کا پابند ہوتا ہے، جس بینک نے ایکسپورٹرز سے ڈالر پر اضافی ریٹ چارج کیا اس پر جرمانے ہوں گے، ملک کے تمام بینکوں کے خلاف اضافی ڈالر ریٹ چارج کرنے کی انکوائری کر رہے ہیں، مرحلہ وار ہر بینک کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ جمیل احمد کمیٹی کو بتایا کہ جب سے بنکوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، ڈالر پر اضافی ریٹ وصول کرنے کی شکایت ختم ہوگئی ہے، نومبر کے اختتام تک بینکوں سے متعلق انکوائری مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بینکوں نے زرمبادلہ میں کمی کے باعث افواہوں کی بنیاد پر ایل سیز کھولنے کیلئے زیادہ رقم وصول کی۔اس موقع پروزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کوبتایا کہ بینکوں کے خلاف تحقیقات کو عوام کے سامنے لانے کی ہدایات کر دی ہیں جن بینکوں نے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی رقم وصول کی ان کو زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، بینکوں سے اضافی رقم وصول کرنے پر بینکوں سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جرمانے کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...