وفاقی وزیر صحت سے اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

0
221

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل سے ملاقات کی ،ملاقات میں صحت کے شعبے بالخصوص ایڈز کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کیلئے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایڈز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ملاقات میں پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ایڈز کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔