اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دئیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے ، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈد فتنے کی بات سْننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارلیمان کو ، افواجِِ پاکستان کو ، اداروں کو غدار ٹھہرا کر صرف یہ کہہ کر کہ it’s behind me and it’s over اور بات ختم ؟ ایسے نہیں عمران خان ایسے نہیں ۔ وفاقی وزیر نے کاکہ اپنے جھوٹ کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں ،عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے امریکی سازش ، امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کا بیانیہ پسِ پشت اِس لئے ڈالا کیونکہ وہ کبھی موجود تھا ہی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج نام نہاد ”حقیقی آزادی”کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا ،عمران خان نے ہوس اقتدار میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا،چالیں چلیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں ملک اور قوم کو دائوپر لگا دیا، قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کو اپیلیں کرتے رہے اور اب امریکی سازش والی بات ختم؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے جھوٹ سے نہ صرف قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا بلکہ پاکستان کے خارجہ تعلقات کو بھی تباہ کرنے کی سازش کی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...