اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار تاجروں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جارہے ہیں، آزادی مارچ دھرنے کے اعلان اور قائدین کی ہدایت پرسڑکیں بند کردی گئیں، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس سے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں حکومت کو سڑکیں خصوصا موٹروے پرٹریفک روانی برقراررکھنے کی ہدایت کی جائے جبکہ پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اورجلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہرکریں۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی اینٹی رائٹ فورس کیوں نہیں بناتے؟ کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینرلگانے کے بجائے کوئی اور طریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کے بعد آئی جی اسلام آباد سے17 نومبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...