51 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دیدیا

0
337

اسلام آباد (این این آئی)51فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دیدیا۔حال ہی میں کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان کی 51 فیصد آبادی مہنگائی سے پریشان ہے۔انسٹیٹیوٹ آف پبلک ریلیشن ایند ریسرچ (آئی پی او آر)کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 51 فیصد آبادی نے مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت کو قرار دیا ہے۔سروے کے مطابق 33 فیصد پاکستانی پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہیں اور انہوں نے پی ٹی ئی کی سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔