اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے مبینہ دھمکی آمیز امریکی سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو سفارتی نقصان پہچا کر یوٹرن خان کہہ رہے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا،عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لے لیا، مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچایا، نقصان پہنچا کراب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا، اب الزام نہیں لگاں گا۔وفاقی وزیر نے پوچھا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آڈیو لیک میں ظاہر ہو چکا سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنا کر اس پر”کھیلنے”کی بھی منصوبہ بندی کی گئی، اب کہہ رہے یہ ماضی کا معاملہ ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جلسے جلسوں میں اسی بیانیے پر ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی، یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نا کریں۔انہوںنے کہاکہ یہ 35 پنکچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں گے سیاسی بیان تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہو گا، سائفر کے معاملے پر اب یو ٹرن قابل قبول نہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...