لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے اداکار طارق ٹیڈی کیلئے اعلان کردہ 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک ان کے بیٹے جنید طارق کو دیدیا گیا ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی اور وزیر اعلی پنجاب کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال نے پی کے ایل آئی میں اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی ۔سیکرٹری اطلاعات اور پریس سیکرٹری نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے کو مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے طارق ٹیڈی کو پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا اورجلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سپلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا جس میں ڈین پی کے ایل آئی کو فی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...