لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سائفر جھوٹ ثابت ہوچکا، امریکی سازش کے بیانیے سے عمران خان خود پیچھے ہٹ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ ایبسولوٹلی ناٹ کا دعویٰ بھی غلط نکلا، امریکا سے لابنگ کیلئے لابیسٹ فرمیں ہائر کر لیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دوران جنگ روس جانے کو غلطی مان لیا، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی، عمران خان کتنا چونا لگا گے اور کب تک؟۔وفاقی وزیر نے کہاکہ محض اقتدار کیلئے عمران خان کے جھوٹے بیانیوں اور احمقانہ اقدامات نے ریاست پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا، پاکستان سے تعاون کرنیوالے ممالک ایک ایک کر کے دور کردیئے، اتحادی حکومت اس ڈیمج کنٹرول کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...