کراچی(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، آئیڈیاز کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اب اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجزسے نکالنے کے لیے کام کررہی ہے اور اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبرآزما ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کام کیا اورکرتا رہے گا، خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہترکررہے ہیں، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل خطے کی بہتری کے لیے اہم ہے۔ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق18نومبرتک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں جبکہ رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہورہے ہیں۔نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری پہلی مرتبہ شریک ہوں گے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفینس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں جس میں ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے جب کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...