اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کو کورونا ہوگیا۔ یہ بات منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورکہاکہ کورونا کے دوران احتیاط کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہاکہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف جلد صحتیاب ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کرینگے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...