اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کی بطور وفاقی وزیر تقرری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم اورنگزیب خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوئیں۔